لاہور ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق نائب صدر و سابق صدر پنجاب فٹ بال ایسوسی سردار نوید حیدر خان نے کہا ہے کہ ملک گراس روٹ سطح فٹ بال کے فروغ کے لئے اقدامات اور خلوص نیت کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لئے خلوصِ نیت سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور اس ٹیلنٹ کو زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس کے انعقاد کے ذریعے ہی ابھارا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فٹ بال کی ترقی کے لئے ایک خاص منصوبہ بندی کی ضروری ہے جہاں پر تو فیڈریشنز اپنے ذاتی پسند اور ناپسندیدہ شخصیت کو ممنون کر رہی ہے اور جو لوگ اس پر تنقید کرتے ہیں ان کا گھیرا تنگ کرنے کی کوشش کرکے اس پر پابندیاں عائد کردی کی جاتی ہیں ایسا سسٹم اور ظلم بہت کم اور زیادہ دیر تک نہیں چلتا ہے۔ مثبت تنقید کرنا ہر پاکستانی کا حق ہے۔ امریکہ میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں سردار نوید حیدر خان نے کہا کہ تمام ایشین فٹبال کنفیڈریشن کی ٹیمیں ورلڈ کپ سے فارغ ہو گئی ہیں۔ بہتر مُستقبل کے لئے انتھک محنت اور مثبت پلاننگ کی ضرورت ہے۔