اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی راولپنڈی کے سربراہ مطاہر سہیل نے کہا ہے کہ نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے انعقاد سے گراس روٹ سطح پر بیڈمنٹن کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی راولپنڈی کے بوائز اینڈ گرلز کھلاڑی نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں مختلف ڈیپارٹمنٹ اور صوبائی ٹیموں کی جانب سے نمائندگی کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں مطاہر سہیل نے کہا کہ گراس روٹ سطح پر تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے ان مقابلوں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آنے کی بہت زیادہ توقع ہوتی ہے۔