لکی مروت: نجی فیکٹری کی بس پر حملہ، 1 جاں بحق 9 زخمی

لکی مروت: نجی فیکٹری کی بس پر حملہ، 1 جاں بحق 9 زخمی

لکی مروت کے علاقے ناورخیل موڑ کے قریب دہشتگردوں نے نجی فیکٹری کی بس پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے نجی سیمنٹ فیکٹری کی بس کو آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا اور تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ ساتھ ہی سرچ آپریشن بھی شروع کیا گیا ہے تاکہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا جا سکے۔