مقبوضہ کشمیر کے عوام آٹھ دہائیوں سے بھارتی مظالم کا سامنا کر رہے ہیں: شہباز شریف

مقبوضہ کشمیر کے عوام آٹھ دہائیوں سے بھارتی مظالم کا سامنا کر رہے ہیں: شہباز شریف

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کے جبر و تشدد کے تمام ہتھکنڈے کشمیری عوام کے عزم کو پست کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
کشمیریوں کے یومِ حقِ خودارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو تسلیم کیا گیا تھا۔ اس دن اقوام متحدہ کے کمیشن برائے پاکستان و بھارت نے ایک تاریخی قرارداد منظور کی، جس کے مطابق ریاست جموں و کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ آزادانہ اور غیرجانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے ہونا تھا۔

شہباز شریف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی قبضے کے باعث یہ وعدہ آج تک پورا نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام گزشتہ آٹھ دہائیوں سے بھارتی قابض افواج کے مظالم کا سامنا کر رہے ہیں اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت کے جابرانہ اقدامات کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔