وینزویلا میں امریکی مسلح مداخلت انسانی المیہ ہوگی، لاطینی امریکی ممالک کا انتباہ

 میکسیکو کی صدر کلاڈیا شائن بام نے اس ہفتے پہلے ہی تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی تھی
ریو ڈی جنیرو(آئی این پی)برازیل کے صدر لویس ایناسیو لولا دا سلوا نے خبردار کیا ہے کہ وینزویلا میں مسلح مداخلت ایک انسانی المیہ ہوگی، جبکہ امریکا کی جانب سے اس کے ہمسایہ ملک پر دبائو بڑھ رہا ہے۔غیرملکی خبررساںا دارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے تمام پابندی والے آئل ٹینکروں کے داخلے اور اخراج روکنے کا حکم دیا، تاکہ صدر نکولس مادورو کی حکومت کے اہم مالی ذرائع کو نشانہ بنایا جا سکے۔لولا اور میکسیکو کی صدر کلاڈیا شائن بام نے اس ہفتے پہلے ہی تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی تھی تاہم جنوبی برازیل کے شہر فوز دو ایگواسو میں جنوبی امریکی مرکوسر بلاک کے اجلاس کے دوران لولا نے کہا کہ یہ اقدام دنیا کیلئے خطرناک مثال قائم کرے گا