عالمی دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم و انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کرائی گئی ،ریلیوں میں بھارت کے خلاف نعرے لگائے گئے
یوم سیاہ کے موقع پر بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ وادی کو فوجی چھا ئونی میں تبدیل کردیا گیا، سخت لاک ڈئون نافذ ،نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا
مظفرآباد،اسلام آباد(آئی این پی ) لائن آف کنٹرول (ایل او سی )کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں نے26جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور منایا ،اس موقع پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاںنکالی گئیں اورعالمی دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم و انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کراتے ہوئے مطالبہ کیا گیا وہ کشمیریوں کے حقِ آزادی کو سنجیدگی سے لے،کشمیریوں کے حق میں پاس کردہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کروایا جائے اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں،اس موقع پر مقبوضہ وادی کو فوجی چھا ئونی میں تبدیل کردیا گیا، سیکیورٹی کے نام پر سخت لاک ڈئون نافذ رہا،نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یوم سیاہ منانے کا مقصد عالمی برادری کو پیغام دینا ہے کہ بھارت کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے سے انکاری ہے، بھارت جمہوری نہیں بلکہ جارح ملک ہے جس نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر 78 برسوں غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔ مظفر آباد سمیت آزاد کشمیر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اورپاکستان میں بھی مختلف شہروں میں بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے کئے گئے ، کل جماعتی حریت کانفرنس، پاسبان حریت سمیت مختلف تنظیموں کے زیراہتمام ریلیاں نکالی گئیں۔ شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پرکشمیر ی عوام سے اظہار یکجہتی اور آزادی کے حق میں اور بھارت مخالف نعرے درج تھے