بسنت کے بعد بھی شہر میں خطرناک پتنگ بازی، پولیس اہلکار زخمی، مقدمہ درج

بسنت کے بعد بھی شہر میں خطرناک پتنگ بازی، پولیس اہلکار زخمی، مقدمہ درج

لاہور: بسنت کے تہوار کے اختتام کے بعد بھی شہر میں پتنگ بازی جاری ہے، جس کے دوران ایک خطرناک واقعہ پیش آیا۔

شمالی چھاؤنی کے علاقے میں پولیس اہلکار وہاب ڈیوٹی کے لیے گھر سے نکلے تو پتنگ کے ڈور (ریشمی یا دھات کی ڈور) سے زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق اہلکار کی گردن اور ہاتھ پر زخم آئے اور وہ اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال پہنچے۔ زخمی ہونے کے بعد پولیس نے واقعے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کے بعد پتنگ بازی کرنے والے افراد کی نشاندہی اور گرفتاری کے لیے چھاپے اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔ حکام نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ پتنگ بازی پر پابندی عائد ہے اور خلاف ورزی کرنے والے کو قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔ماہرین کے مطابق بسنت کے بعد بھی بعض علاقوں میں خطرناک دھات یا ریشمی ڈور سے پتنگیں اڑانے کا رجحان رہتا ہے، جو نہ صرف عام شہریوں بلکہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔