لاہور(کرائم رپورٹر)ہزاروں بی ایس ڈگری ہولڈرز اساتذہ عرصہ دراز سے ترقیوں سے محروم ہیں۔ سرکاری سکولوں میں کیمسٹری، بوٹنی، زوالوجی، میتھ اور فزکس کے چار سالہ بی ایس ڈگری ہولڈرز کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہے،بی ایس اساتذہ نے 2014 پروموشن پالیسی میں تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔ متاثرہ اساتذہ کا کہنا ہے کہ پروموشن پالیسی 2014 میں ترمیم کرکے ہمیں بھی ترقیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے۔کم تعلیم یافتہ اساتذہ ترقی لے کر آج ہم سے بڑے گریڈ میں تعینات ہیں۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکند حیات سے معاملے کا نوٹس لیں۔نئے تعلیمی سال سے قبل ڈی پی سی میں ہمیں شامل کیا جائے۔