پنجاب بھر کے سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں 22مئی سے شروع

24اگست کو سکول دوبارہ کھلیں گے،اطلاق تمام اداروں پر ہوگا:صوبائی وزیر رانا سکندر حیات 
لاہور( سپیشل رپورٹر)پنجاب بھر کے سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں 22مئی سے شروع ہوںگی، انشاء اللہ 24اگست کو اسکول دوبارہ کھلیں گے۔یہ اعلان وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں کیا۔پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔یہ اعلان وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں کیا۔صوبائی وزیرتعلیم نے کہا کہ پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں 22مئی سے شروع ہوںگی، انشاء اللہ 24اگست کو اسکول دوبارہ کھلیں گے۔