25 سالہ عائشہ کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے متاثرہ لڑکی میڈیکل یونٹ 2 میں زیرِ علاج تھی، ذہنی توازن درست نہ تھا
متاثرہ لڑکی علاج کے لیے سرجیکل ایمرجنسی منتقل،حالت خطرے سے باہر ،پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی
لاہور(کرائم رپورٹر)جنرل ہسپتال کی او پی ڈی کی چوتھی منزل سے 25 سالہ لڑکی نے چھلانگ لگا دی ذرائع کے مطابق جنرل ہسپتال سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جہاں او پی ڈی کی چوتھی منزل سے 25 سالہ عائشہ نے چھلانگ لگا دی۔25 سالہ عائشہ ولد محمد نواز کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے متاثرہ لڑکی میڈیکل یونٹ 2 میں زیرِ علاج تھی۔متاثرہ لڑکی علاج کے لیے سرجیکل ایمرجنسی منتقل کر دیا گیاپولیس کے مطابق ذہنی توازن درست نہ ہونے کی وجہ سے چھلانگ لگائی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی