لڑ کی کا گھر کی چھت سے کود کر اقدام خودکشی

مصطفی آباد ( خصوصی رپورٹ ) 20 سالہ لڑ کی نے گھر کی چھت سے کود کر خودکشی کی کوشش کی، بتایا گیا ہے کہ سرہالی روڈ کی رہائشی 20سالہ(س ) گزشتہ روز گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر گھر کی چھت سے کود گئی ،جسے سر میں گہری چوٹیں آئیں، زخمی کو رورل ماڈل ہسپتال لیجایا گیا، عملہ نے طبی امداد کے بعد تشویش ناک صورت حال کے پیش نظر اْسے فوری بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کردیا۔