حیدرآباد: مریضہ کی خواہش پر بیٹی کا نکاح ہسپتال میں ہی کردیا گیا

حیدر آباد (آئی این پی )سول ہسپتال حیدرآباد میں جگر کے مرض میں مبتلا خاتون کی خواہش پر ان کی بیٹی کا نکاح ہسپتال میں کرد یا گیا۔ نکاح کی سادہ تقریب گیسٹرولوجی وارڈ کے باہر ہوئی جس میں شرکت کے لیے نکاح خواں، دلہا ،دلہن اور قریبی رشتہ دار سول ہسپتال پہنچے۔مریض خاتون کی خواہش تھی کہ ان کی بیٹی کا نکاح ان کے سامنے کردیا جائے تاہم نیم بیہوشی کی حالت میں اب بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔