غزہ انتظامیہ میں فلسطینی اتھارٹی کی شمولیت کسی صورت قبول نہیں اسرائیلی وزیراعظم

 ایران پر معاہدے کی پاسداری کیلئے بھروسہ نہیں کیا جا سکتا،اسرائیلی وزیر اعظم کی  امریکہ کے  سفیر سٹیو وٹکوف  سے ملاقات میں گفتگو
تل ابیب(آئی این پی )اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی غزہ کی نئی انتظامیہ میں شمولیت کسی صورت قبول نہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے خصوصی سفیر سٹیو وٹکوف کی اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی، جس میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو غیر مسلح کرنے سے متعلق امور زیر بحث آئے ۔ملاقات میں غزہ کو غیر عسکری کرنے اور تعمیر سے قبل مقاصد کی تکمیل پر زور دیا گیا، اس دوران نیتن یاہو مزید   کہنا تھا کہ ایران پر معاہدے کی پاسداری کیلئے بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔