رائو عبدالکریم آئی جی پنجاب ‘ عثمان انور ڈی جی ایف آئی اے تعینات

نئے آئی جی رائو عبدالکریم کا تعلق 24 ویں کامن سے ہے،  ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ تعینات تھے
سابق ڈی جی ایف آئی اے راجہ رفعت مختار ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ تعینات  کردیئے گئے‘نوٹیفیکشن جاری
اسلام آباد،لاہور(آئی این پی ‘کرائم رپورٹر)رائو  عبدالکریم کو آئی جی پنجاب اور عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔پنجاب کے نئے آئی جی رائو عبدالکریم کا تعلق 24 ویں کامن سے ہے، وہ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ تعینات تھے، انہوں نے 1996 میں بطور اے ایس پی پولیس سروس پاکستان جوائن کی، ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی، کمانڈنٹ پی سی تعینات رہ چکے ہیں۔رائو عبدالکریم ڈی آئی جی ٹیلی کمیونی کیشن کی ذمہ داریاں بھی نبھاچکے ہیں، وہ قصور اور جھنگ میں بطور ڈی پی او بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایف آئی اے کے سابق ڈی جی راجہ رفعت مختار کو نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن میں تعینات کردیا گیا ہے۔   دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  نے سابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پنجاب پولیس کے لیے خدمات کو خراج تحسین کیا ہے ۔ جبکہ پولیس سروس گریڈ 21 ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ سلمان چوہدری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ‘سلمان چوہدری کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سابق ڈی جی ایف آئی اے راجہ رفعت مختار ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ تعینات  کئے گئے ہیں۔راجہ رفعت مختار پولیس سروس گریڈ 21 کے سینئر افسر ہیں۔