عوام الناس کی خدمت و تحفظ پولیس کی اولین ترجیح :قاضی علی رضا

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی زیر صدارت ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کینٹ ڈویڑن کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں رواں ماہ کے کرائم اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیااجلاس میں ایس پی کینٹ نے ہدایت کی کہ غیر قانونی اسلحہ اور آئس فروشی کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے جبکہ مفرور اشتہاریوں اور عادی مجرمان کی گرفتاری کے لیے مقررہ ٹارگٹس مکمل کیے جائیں ایس پی قاضی علی رضا نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور عوام الناس کی خدمت و تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحرک سٹریٹ کریمنلز اور نقب زنوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں اور موٹر سائیکل چوری کے انسداد کے لیے جامع اقدامات کیے جائیں۔ منشیات فروشوں، قمار بازوں اور قحبہ خانے چلانے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے جبکہ پتنگ بازی کے خاتمے کے لیے بھی بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائیایس پی کینٹ نے ہدایت کی کہ تمام تھانوں کی صفائی ستھرائی اور عوام کو ایس آئی پی ایس سہولیات سے مستفید کرنے پر خصوصی توجہ دی جائیانہوں نے کہا کہ 15 پر موصول ہونے والی کالز پر فوری ریسپانس اور قانون کے مطابق کارروائی کو یقینی بنایا جائے مزید برآں، غیر قانونی اسلحہ، ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ میں ملوث افراد کے خلاف فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے جبکہ ہاٹ سپاٹ ایریاز کی خود نگرانی کر کے سٹریٹ کرائم پر مکمل کنٹرول یقینی بنایا جائے۔آخر میں ایس پی قاضی علی رضا نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ محنت، ایمانداری اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں تاکہ کینٹ ڈویڑن میں جرائم کے خلاف مؤثر اور دیرپا نتائج حاصل کیے جا سکیں۔