آئی جی پنجاب عثمان انور آئوٹ رائو عبدالکریم ان

بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال بھی آئی جی پنجاب کی دوڑ میں شامل تھے، جلد نوٹیفکیشن 
لاہور(کرائم رپورٹر)رائو عبدالکریم کو آئی جی پنجاب تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نوازنے منظوری دے دی۔خیال رہے سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال بھی آئی جی پنجاب کی دوڑ میں شامل تھے، جبکہ ڈاکٹر عثمان انور کو اگلی پوسٹنگ وفاق میں ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔وفاقی کابینہ سے سرکولیشن منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری ہوگا۔