تفتیشی امور میں کسی قسم کی تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی : شہزادہ سلطان

لاہور(کرائم رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب شہزادہ سلطان کی ہدایت پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب شعیب خرم جانباز کی زیر صدارت سٹینڈنگ ریویو بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایس پی انویسٹی گیشن بشریٰ نثار، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن حبیب اللہ، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن میاں اسلم اقبال سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران تبدیلی? تفتیش کی درخواستوں والے 16 مقدمات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر تفتیشی افسران، مقامی پولیس، ڈسٹرکٹ انویسٹی گیشن برانچ اور RIB کے افسران کے مؤقف سنے گئے۔ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب شہزادہ سلطان نے کہا کہ تبدیلی تفتیش کے عمل کو شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے سٹینڈنگ ریویو بورڈ کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تبدیلی? تفتیش سے متعلق تمام زیر التوا کیسز کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تفتیشی امور میں کسی قسم کی تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام فیصلے میرٹ پر کیے جائیں گے۔