عوام کو ریلیف سندھ حکومت کی اولین ذمہ داری ، غفلت برداشت نہیں ، مراد علی شاہ

  نشیبی علاقوں سے پانی کی مکمل نکاسی تک ڈسپوزل اسٹیشن مسلسل فعال رکھے جائیں:وزیراعلیٰ سندھ 
کراچی (آن لائن)  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مون سون بارشوں کے بعد صوبے کے متاثرہ اضلاع میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، فوری نکاسی  آب اور امدادی سرگرمیوں کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو متحرک رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا سندھ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیراعلیٰ سندھ کو میرپورخاص ڈویڑن کے کمشنر شہمیر بھٹو نے بارشوں کی صورتحال، نکاسی  آب اور امدادی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ سید مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور بلدیاتی ادارے فیلڈ میں موجود رہیں اور نشیبی علاقوں سے پانی کی مکمل نکاسی تک ڈسپوزل اسٹیشن مسلسل فعال رکھے جائیں