امراض قلب کے مفت علاج میں رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے:مرادعلی شاہ

 این آئی سی وی ڈی کو 4.6 ارب خسارے کا سامنا ، انتظامی،سروس اخراجات میں اضافے کے باعث فنڈنگ گیپ پیدا ہوا
کراچی (آئی این پی)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے امراض قلب کے مفت علاج میں رکاوٹ برداشت نہ کرنے کا اعلان  کیا ہے ۔وزیراعلی سندھ کی زیرِ صدارت این آئی سی وی ڈی کی 84 ویں گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا جس میں وزیرِ صحت سندھ، میئر کراچی، چیف سیکریٹری، سیکریٹریز اور اراکینِ اسمبلی نے شرکت کی جبکہ این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر طاہر صغیر نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ترجمان کے مطابق وزیراعلی نے اسپتال کے آپریشنل امور کے لیے 15.5 ارب روپے گرانٹ اِن ایڈ کی منظوری دی اور کہا کہ این آئی س وی ڈی کو مالی سال 26-2025 میں 3.5 ارب روپے اضافی گرانٹ کی ضرورت ہے۔حکام نے بریفنگ میں کہا کہ وزیراعلی سندھ نے اب تک 10 ارب روپے کی منظوری دی ہے، این آئی سی وی ڈی کو مجموعی طور پر 4.6 ارب روپے خسارے کا سامنا ہے، انتظامی اور سروس اخراجات میں اضافے کے باعث فنڈنگ گیپ پیدا ہوا۔ترجمان کے مطابق اسپتال میں چیف آپریٹنگ آفیسر اور چیف فنانشل آفیسر کی فوری تقرری کی منظوری بھی دی گئی