قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہم متحد ہیں اور یہی ہماری جیت ہے:وزیراعلی سندھ
کراچی (آئی این پی ) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔جاری بیان کے مطابق وزیراعلی مراد علی شاہ نے شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر پاک فوج کو سلام پیش کیا اور کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی میر علی میں بہترین کارروائی میں 6 خوارج جہنم واصل ہوئے۔وزیراعلی نے کہا ہماری عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہم متحد ہیں اور یہی ہماری جیت ہے۔