وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے متاثرہ خاندان کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا پیغام پہنچایا
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ ساندل بار کے علاقے میں خاتون سے زیادتی کا معاملہ:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور فیصل آباد میں متاثرہ خاتون کے گھر پہنچ گئے۔آر پی او فیصل ذیشان اصغر، سی پی او صاحبزاہ بلال عمر اور سینئر پولیس افسران آئی جی پنجاب کے ہمراہ تھے۔ آئی جی پنجاب نے متاثرہ خاتون اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے متاثرہ خاندان کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا پیغام پہنچایا۔آئی جی پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے متاثرہ خاندان کو انصاف کی مکمل فراہمی اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی کروائی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس نے بروقت کاروائی کرکے چند گھنٹوں میں مرکزی ملزم گرفتار کئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کے مطابق خواتین سے زیادتی، تشدد اور ہراسگی پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔