راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں درج مقدمہ میں نامزد سابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خانم کے عدالت میں پیش ہو جانے پر ایک بنک اکاؤنٹ بحال کر دیا ہے جبکہ بلاک شدہ شناختی کارڈ کی بحالی کے لئے نادرا حکام سے جواب طلب کرلیا ہے عدالت نے ملزمہ کے پیش ہو جانے پر وارنٹ گرفتاری بھی منسوخ کر دئیے