ازبکستان کے صدر دو روزہ دورے پر آج پاکستان آئیںگے

اسلام آباد( آن لائن ) ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف 5 اور 6 فروری کو وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران صدر مرزیایوف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گے، جس میں سینئر کابینہ وزراء￿  اور کاروباری رہنما شامل ہوں گے۔صدر ازبکستان اپنے قیام کے دوران صدر مملکت سے ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعظم کے ساتھ بھی وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ مذاکرات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی جائے گی