ایرانی صدر 2 روزہ دورے پر آج پاکستان آئیں گے

اسلام آباد (آئی این پی)ایران کے صدر مسعود پزشکیان دو روزہ دورے پر  آج  پاکستان پہنچیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے  صدر مسعود پزشکیان  وزیراعظم کی دعوت پر پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ایرانی صدرکے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلی سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ایرانی صدر اپنے قیام کے دوران صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدرکے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے