ملک محمد افضل کی کمسن پوتی گھرمیں کھیلتے گرم پانی میں گری ،ہسپتال پہنچ کر بچی ابدی نیند سو گئی
سانگلاہل(خصوصی رپورٹ)گورنمنٹ علامہ اقبال ماڈل ہائی سکول کے پرنسپل ملک محمد افضل کی کمسن پوتی گھرمیں کھیلتے گرم پانی میں گرکرجاں بحق ہوگئی ،،جسے آج 10بجے ان کے آبائی گا ئوں چک نمبر42مرڑ میں سپرد خاک کیا جائیگا،بتایا گیا ہے ننھی کلی کھیلتے ہوئے گرم پانی میں گر گئی تھی،جسے ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا ،جہاں سینازک حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کیا گیا مگر ہسپتال پہنچ کر بچی ابدی نیند سو گئی۔