بھارت: جنگلی ہاتھی 30 فٹ گہرے کنویں میں گرکر ہلاک

نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں ایک جنگلی ہاتھی 30 فٹ گہرے کنویں میں گرکر ہلاک ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے ضلع کوئمبٹور میں 3 ہاتھیوں پر مشتمل ایک جھنڈ رات کے اندھیرے میں کھانے پینے کی تلاش کیلئے نکلا تھا۔مقامی افراد نے بتایا کہ ہاتھی زرعی زمین میں داخل ہوئے اس دوران ایک ہاتھی اندھیرے کی وجہ سے کھیت میں موجود گہرے کنویں میں جاگرا