اسفالٹ کا کام مکمل ،ہارڈ سکیپنگ اور لینڈسکیپنگ کے کام تیزی سے جاری :سی ای او
لاہور (کرائم رپورٹر) سی بی ڈی پنجاب کا والٹن روڈ اپگریڈیشن منصوبہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا۔ میجر اسحاق شہید فلائی اوور کے افتتاح کے بعد والٹن روڈ مکمل طور پر فعال اور سروس لین بھی تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔سی بی ڈی پنجاب نے والٹن روڈ کی اسفالٹ کا کام مکمل کر لیا۔ سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے بتایا کہ والٹن روڈ پر ہارڈ سکیپنگ اور لینڈسکیپنگ کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ فٹ پاتھ کی کنکریٹ پورنگ اور سائن بورڈز کی تنصیب آخری مراحل میں ہے۔ سی بی ڈی پنجاب کی جانب سے لین مارکنگ اور ہارٹی کلچر کے کام جلد مکمل ہوں گے۔ عمران امین نے والٹن روڈ کی بروقت تکمیل کے لئے مکمل وسائل اور افرادی قوت استعمال کرنے کی ہدایت کر دی۔