والٹن روڈ پر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے لئے کھمبے لگا دئیے گئے
لاہور (کرائم رپورٹر)والٹن روڈ ڈسپوزل سٹیشن ون کے کنکشز کے بعد سی بی ڈی پنجاب نے اس کو مکمل فعال کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ اور حکومت پنجاب کے سموگ روک تھام کے لئے تعمیراتی سرگرمیوں پر عائد پابندی کے باعث والٹن روڈ اپ گریڈیشن پر کام روک دیا گیا تھا۔ پابندی میں نرمی کے بعد تعمیراتی کام دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر آصف بابر نے بتایا کہ ڈسپوزل سٹیشن ون ایک پیچیدہ کام تھا۔ اے ڈے اے نالہ کی منتقلی اور مین سیوریج کے کنکشز کے بعد ڈسپوزل سٹیشن ون کو فعال کر دیا گیا ہے ، ڈسپوزل سٹیشن ون کی بیک فل شروع کر دی ہے، بیک فل کی تکمیل کے بعد میجر اسحاق شہید فلائی اوور کو بھی فعال کر دیا جائیگا، والٹن روڈ پر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے لئے کھمبے لگا دئیے گئے ہیں ۔ عوام کے تحفظ کے لئے کھدائی والی جگہ پر حفاظتی بیریر بھی نصب ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق منصوبہ کی جلد تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔