والٹن روڈکی تکمیل کیلئے7فروری کی ڈیڈلائن ،کافی کام باقی

لاہور( کرائم رپورٹر) وزیراعلیٰ نے والٹن روڈکی تکمیل کے لئے7فروری کی ڈیڈلائن دے د ی لیکن ابھی کافی کام باقی ہے۔ اپ گریڈیشن منصوبے کی فنشنگ کاکام ادھورارہ گیا،پی ایچ اے کی جانب سے پلانٹیشن کاکام بھی مکمل نہیں ہوسکا،والٹن روڈمنصوبے میں شامل سروس لینزبھی نامکمل ہیں،والٹن روڈپرپی ایچ اے کی جانب سے رکھے گئے پلانٹرزخالی ہیں۔والٹن روڈپرڈسپوزل سٹیشنزبھی نامکمل اورفنشنگ کے بغیرموجود ہیں،پیڈسٹرین برجزکوبھی تاحال مکمل نہیں کیا جاسکا۔