افتتاح کے بعد سی بی ڈی روٹ 47 کو عوام کے لیے جلد کھول دیا جائے گا
لاہور : شہر لاہور کی ایک اور اہم شاہراہ مکمل ہوگئی ،گلبرگ کو والٹن روڈ سے جوڑنے والی چار کلومیٹر طویل شاہراہ کو مکمل کیا گیا، سی بی ڈی پنجاب نے سی بی ڈی روٹ 47 کا تمام تعمیراتی کام مکمل کر لیا، ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے افتتاح کے بعد سی بی ڈی روٹ 47 کو عوام کے لیے جلد کھول دیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت سڑک کے کناروں پر سائیکل لین کا کام بھی کیا گیا، سی بی ڈی روٹ 47 پر سپیڈ بریکر ، سپیڈ ریڈرز اور حد رفتار کیمتعلق سائن بورڈ بھی نصب، فضائی آلودگی پر قابو پانے اور ماحول دوست اقدامات کے تحت روٹ 47 کے دونوں اطراف شجرکاری کی گئی، سی بی ڈی روٹ 47 پر لائٹس کی تنصیب کا کام بھی مکمل، روٹ 47 شاہراہ چار کلومیٹر طویل، چھ رویہ سڑک، قائد ڈسٹرکٹ گلبرگ کو باب ڈسٹرکٹ والٹن روڈ سے جوڑے گا جس پر 912 میٹر طویل فلائی اوور بھی تعمیر کیا گیا ہے۔ سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کا کہنا ہے کہ سی بی ڈی روٹ 47 کی تکمیل سے شہریوں کو آمدورفت میں سہولت میسر آئے گی۔اتھارٹی صوبے کی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔