امریکی شہری ونسنٹ لیمارک کو کتوں کی غیر قانونی لڑائی کرانے کے جرم میں 475 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
یہ سزا تاریخ کی سب سے طویل سزا ہے جو کسی شخص کو کتوں کی لڑائی کے جرم میں دی گئی ہے۔57 سالہ ونسنٹ لیمارک پر 93 کتوں کی لڑائی کرانے کے سنگین الزامات اور 10 جانوروں پر ظلم کے الزامات ثابت ہوئے۔ ہر کتوں کی لڑائی کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ ہر جانور پر ظلم کے جرم میں ایک سال کی سزا اضافہ کی گئی۔اس معاملے میں ونسنٹ لیمارک نے 100 سے زیادہ کتوں کو پالا تھا اور ان کی لڑائیاں کرائی تھیں۔ اس کیس میں ان کے خلاف کتوں کے ساتھ ظلم کرنے کے الزامات بھی تھے، جس کے باعث عدالت نے انہیں غیر معمولی سزا دی۔اگر ان پر صرف کتوں کی لڑائی کے الزامات ہوتے تو ان کی سزا 465 سال تک ہوتی، تاہم جانوروں پر ظلم کے الزامات نے ان کی سزا کو مزید طویل کر دیا۔ یہ سزا دنیا بھر میں اس نوعیت کے جرم کے خلاف ایک سنگین پیغام سمجھی جا رہی ہے۔