امریکا میں میڈی کیئر کے دھوکہ دہی کے الزام میں بھارتی شہری کو دو سال قید کی سزا

امریکا میں میڈی کیئر کے دھوکہ دہی کے الزام میں بھارتی شہری کو دو سال قید کی سزا

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں پیش آیا ہے، جہاں ایک بھارتی شہری نے ایک ڈائیگناسٹک لیبارٹری کے ذریعے میڈی کیئر کے ساتھ لاکھوں ڈالر کا فراڈ کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ملزم کی عمر 35 سال ہے، اور اسے اپریل 2025ء میں شیکاگو اوہیر ایئرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ بھارت جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ عدالت نے اسے دو سال قید کی سزا سنائی ہے اور 11 لاکھ 74 ہزار 813 ڈالر کی رقم واپس کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔عدالت کے مطابق، ملزم نے امریکن لیب ورکس ایل ایل سی نامی لیبارٹری کے ذریعے ایسے ٹیسٹ کے بل وصول کیے جو نہ تو ڈاکٹرز نے تجویز کیے تھے اور نہ ہی مریضوں سے ان کے سیمپل لیے گئے تھے۔یہ لیبارٹری 2021ء میں قائم ہوئی تھی اور 2025ء میں بند کر دی گئی تھی، جب کہ ریاستی ریکارڈ میں بھارتی شہری ہی اس لیبارٹری کا مالک اور ڈائریکٹر درج تھا۔ملزم نے میڈی کیئر کو 87 لاکھ ڈالر سے زیادہ کے بل بھیجے اور 11 لاکھ ڈالر سے زائد کی ادائیگیاں وصول کیں۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اس بھارتی شہری نے کمپنی کے بینک اکاؤنٹس پر مکمل اختیار رکھا ہوا تھا، اور ان سے بھاری رقوم نکلوائیں، جن میں سے صرف مئی 2024ء میں اس نے 2 لاکھ 60 ہزار ڈالر نکالے۔ بعد میں وہ ملک چھوڑ کر بھارت چلا گیا، اور مارچ 2025ء میں واپس آ کر گرفتار کر لیا گیا۔یہ کیس امریکن میڈی کیئر کے نظام میں بڑے پیمانے پر ہونے والے مالی فراڈ اور دھوکہ دہی کی طرف نشاندہی کرتا ہے، جس میں جعلسازی اور جعلی بلنگ کے ذریعے لاکھوں ڈالر کی رقوم ہڑپ کی گئیں۔