میری ایک بیٹی بھی عون چودuری سے ہے، جس نے دونوں کو دوبارہ قریب آنے میں اہم کردار ادا کیا:سابق اداکارہ
لاہور (شوبز ڈیسک) سابق اداکارہ نور بخاری نے سابق شوہر عون چوہدری سے دوبارہ شادی اور زندگی میں پیش آنے والے نشیب و فراز کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی ہے۔نور بخاری نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ عون چوہدری سے دوبارہ شادی کا میں نے کبھی منصوبہ نہیں بنایا تھا، یہ سب اللہ تعالی کی طرف سے لکھی گئی تقدیر کا حصہ تھا، ہم دونوں کے درمیان محبت تھی اور ہم دوبارہ ایک دوسرے کے قریب آ گئے۔اداکارہ نے بتایا کہ میری ایک بیٹی بھی عون چوہدری سے ہے، جس نے دونوں کو دوبارہ قریب آنے میں اہم کردار ادا کیا، جب میں نے شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو اللہ تعالی نے عون چوہدری کے دل میں بھی یہ خیال ڈالا اور آج ہم 4 بچوں کے ساتھ خوش گوار زندگی گزار رہے ہیں۔نور بخاری نے اپنی زندگی کے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں 4 طلاقوں سمیت زندگی میں کئی نشیب و فراز دیکھ چکی ہوں، میں نے ان تجربات سے یہ سیکھا کہ اللہ تعالی ہی وہ ذات ہے جو انسان کے ساتھ ہمیشہ رہتی ہے اور کبھی اسے تنہا نہیں چھوڑتی۔انہوں نے کہا کہ میں ماضی میں نہیں دیکھتی بلکہ ہمیشہ اپنی زندگی میں آگے بڑھنے پر توجہ دیتی ہوں۔