پی ٹی آئی کے ناراض گروپ کے رہنماؤں عاطف خان اور فواد چودھری کی امریکی وفد سے ملاقات

اسلام آباد(ان لائن) تحریک انصاف کے ناراض گروپ کے دو رہنماؤں عاطف خان اور فواد چوہدری نے پیر کو امریکی سفارت خانے میں امریکی اراکین کانگریس کے وفد سے ملاقات کی جو کہ ان دنوں پاکستان کے دورے پرہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں قید بعض رہنماوں سے متعلق بھی بات کی جبکہ افغانستان میں امریکی اسلحہ چھوڑے جانے کے باعث پاکستان کی سلامتی کو درپیش خطرات پر بھی بات ہوئی۔