اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف نے جناح سکوائر منصوبے کا کا افتتاح کردیا۔ اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب ہوتے کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج اسلام آباد میں ٹریفک کے بہا سے متعلق جناح سکوائر منصوبہ مکمل ہوا، اس منصوبے سے اسلام آباد کے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ جناح سکوائر منصوبے سے آلودگی میں بھی کمی آئے گی کیوں کہ ٹریفک جام نہیں ہوگا تو آلودگی بھی نہیں پھیلے گی اور سب سے بڑھ کر لوگوں کا قیمتی وقت بھی محفوظ ہوگا۔محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جس ذمہ داری اور احساس فرض شناسی سے اس منصوبے کو صرف 72 دنوں میں مکمل کیا گیا ہے، وہ اپنی جگہ ایک ریکارڈ ہے اور اس کے لیے محسن نقوی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، ا