مارنس لبوشین کا شاندار ہوا میں اڑتا کیچ، ماہرین نے اسے تاریخ کے بہترین کیچز میں شامل کر دیا

مارنس لبوشین کا شاندار ہوا میں اڑتا کیچ، ماہرین نے اسے تاریخ کے بہترین کیچز میں شامل کر دیا

آسٹریلوی کھلاڑی مارنس لبوشین نے گابا میں جاری دوسرے ایشیز ٹیسٹ کے دوران ایک شاندار ہوا میں اڑتا کیچ پکڑ کر شائقین اور ماہرین کرکٹ کو حیران کر دیا۔

انگلینڈ نے دوسرے روز 325 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو صرف 9 رنز کے اضافے کے بعد آخری وکٹ گر گئی۔ جوفرا آرچر کی گیند پر برینڈن ڈوگٹ نے ڈیپ اسکوائر لیگ کی جانب شاٹ کھیلا، جہاں لبوشین موجود تھے۔لبوشین نے چند قدم دوڑ کر فل لینھ ڈائیو لگائی اور ناقابل یقین کیچ پکڑا، جسے اب تک کے بہترین کیچز میں شمار کیا جا رہا ہے۔