ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کے فیلڈرز کی شاندار کارکردگی، نیدرلینڈز کے خلاف 8 کیچز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کے فیلڈرز کی شاندار کارکردگی، نیدرلینڈز کے خلاف 8 کیچز

کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کمپلیکس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے فیلڈرز نے شاندار کارکردگی دکھائی اور نیدرلینڈز کے بیٹسمینز کو آٹھ کیچز کے ذریعے آؤٹ کیا۔

 پاکستان نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پانچویں اوور کی دوسری گیند پر مائیکل لیوٹ نے محمد نواز کی گیند پر شاٹ کھیلنے کی کوشش کی، لیکن گیند مکمل طور پر نہیں لگی۔ لانگ آف پر موجود کپتان بابر اعظم نے بھاگتے ہوئے کیچ پکڑا، مگر باؤنڈری کے قریب پہنچنے پر گیند واپس اچھال دی، جسے مڈ آن پر بھاگتے ہوئے شاہین آفریدی نے کیچ کر کے آؤٹ کر دیا۔پاکستان کی ٹیم کی فیلڈنگ کے دوران مجموعی طور پر آٹھ کیچز پکڑے گئے، جس سے شائقین اور ماہرین حیران و محظوظ ہوئے۔