ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)ایل پی جی کی قیمت 10 روپے اضافے کے ساتھ 290 روپے فی کلو پر پہنچ گئی جس سے ایل پی جی استعمال کرنے والے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ ایل پی جی سرکاری قیمت سے 36 روپے کلو مہنگی فروخت ہورہی ہے کیونکہ اوگرا نے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 254 روپے کلو مقرر کررکھی ہے۔اس حوالے سے دکانداروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹنگ کمپنیوں نے نرخوں میں اضافہ کردیا ہے۔