ظفروال(خصوصی رپورٹ)تیز رفتاری کے باعث دوموٹرساہیکل آپس میی ٹکراگئے ایک نوجوان موقع پر جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ مدو کاہلوں چوکی کیقریب دو موٹر سائیکل سوار جن میں سے ایک کراراں والی پھاٹک سے سنکھترہدوسرا دہمتھل سے چندر کے کی طرف آ رہا تھا، تیز رفتاری پر آپس میں ٹکرا گئے۔ طاہر ولد اقبال عمر 30 سال زخموں کی تاب نہ لاکر موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا مطلوب ولد یعقوبعمر 42سال شدید زخمی ہوگیاجسے ریسکیو اہلکاروں نے بروقت فرسٹ ایڈدیکر تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال منتقل کر دیا۔