کوٹ رادھاکشن: زمین کے تنازع پر 1 شخص قتل ،دوسرازخمی

حامدنے ساتھیوں سیملکرفائرنگ کی، پرویزچل بسا،زخمی سلمان ہسپتال منتقل
قصور(خصوصی رپورٹ)شہرکے نواح کوٹ ردھا کشن میں زمین کے تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا،اس کاساتھی زخمی ہوگیا ،نواحی گاؤں راول جھنگڑ میں 45سالہ پرویز اور سلمان دونوں آگئے جہاں پر ان کااپنے چچا زاد بھائی حامد صدیق کے ساتھ زمین کے تنازع پر جھگڑا ہوگیا، جس پر طیش میں آکر حامداور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں پرویز کو سینے میں فائر لگے اور وہ موقع پر ہی چل بسااور سلمان زخمی ہوگیا،زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ،پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن مصروف کارروائی ہے۔