امریکہ کی یونیورسٹی میں فائرنگ , طالب علم ہلاک، دوسرازخمی

واشنگٹن (آئی این پی )امریکہ کی ریاست کینٹکی میں ایک یونیورسٹی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالب علم قتل اور د وسرا  شدید زخمی ہو گیا۔امریکی  نشریاتی ادارے  سی این این کے مطابق پولیس کا کہنا ہے واقعہ  فرینکفرٹ شہر کی سرکاری یونیورسٹی میں تین بجکر 10 منٹ پر اس وقت ہوا جب ایک ہال میں فائنل ایگزام چل رہا تھا۔ یہ واقعہ سردیوں کی چھٹیوں سے چند روز قبل ہی پیش آیا ہے۔یونیورسٹی کے ترجمان مائیکل ڈی کورے نے سی این این کو بتایا کہ پولیس نے مبینہ طور پر فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا اور اس کا کہنا ہے کہ وہ یونیورسٹی کا طالب علم نہیں ہے۔ان کا   کہنا تھا کہ بظاہر یہ واقعہ ٹارگٹڈ نہیں لگتا، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔پولیس چیف سکاٹ ٹریسی نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ پولیس نے فوری کارروائی کی اور فائرنگ کے چند لمحے بعد ہی مشتبہ شخص  کو حراست میں لے لیا