پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
افسوسناک واقعہ حجرہ شاہ مقیم کے علاقے میں پیش آیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خواتین اور بچوں پر تشدد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان کر رکھا ہے۔اس پالیسی کے تحت پنجاب پولیس نے سال 2025ء کے دوران صوبے بھر میں جینڈر بیسڈ وائلنس (GBV) کیسز سے نمٹنے کے طریقۂ کار میں نمایاں بہتری لائی ہے۔