اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کی، جنہوں نے پولیس کو حکم دیا کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی۔عدالت میں شریک ملزم پیش ہوا، جبکہ علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج ہے۔