بھارت میں ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران "بروڈا کی ٹیم" نے ایک نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے، جس میں انہوں نے 349 رنز بنائے۔
یہ ریکارڈ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر بنایا گیا۔بروڈا کی ٹیم نے 37 چھکے مارے، جو کہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں سب سے زیادہ چھکوں کا نیا ریکارڈ ہے۔اس سے قبل، زمبابوے کا ریکارڈ تھا جس نے گیمبیا کے خلاف 27 چھکے مارے تھے، اور 344 رنز بنائے تھے۔ بروڈا کی ٹیم کا اس اسکور کے ذریعے نیا ریکارڈ کرکٹ کی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہوا ہے، اور یہ یقینی طور پر بھارتی ڈومیسٹک کرکٹ کی ایک شاندار کارکردگی ہے۔