46 سینئر ٹریفک وارڈنز کی گریڈ 17 میں ترقی

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 46 سینئر ٹریفک وارڈنز کو گریڈ 17 میں ترقی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے 29، فیصل آباد کے5، ملتان کے7 جبکہ گوجرانوالہ کے 5 سینئر ٹریفک وارڈنز کو گریڈ 17 میں ٹریفک آفیسر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ آئی جی پنجاب نے سینئر ٹریفک وارڈنز کے 17 ویں گریڈ میں ٹریفک آفیسر کے عہدے پر ترقی کے نوٹیفکیشن پر دستخط کر دیئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹریفک وارڈن، سینئر ٹریفک وارڈنز اور پروموشن پانے والے افسران کے نام ویڈیو پیغام میں ترقی پانے والے سینئر ٹریفک وارڈنز کو مبارکباد دی۔