لاہور (کرائم رپورٹر )ا?ئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 46 سینئر ٹریفک وارڈنز کو ٹریفک افسر(گریڈ 17)کے عہدے پر ترقی دے دی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ٹریفک افسر کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں لاہور کے20، راولپنڈی کے 16،فیصل ا?باد کے 09 اور ملتان کا 01 سینئر ٹریفک وارڈن شامل ہے۔ ایڈیشنل ا?ئی جی سلطان احمد چودھری کی زیرصدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس ا?فس میں ہوا۔ترجمان نے بتایا سینئر ٹریفک وارڈن سے ٹریفک ا?فیسر کے عہدے پر ترقی کے لئے 90 سے زائد افسروں کے کیسز زیر غور ا?ئے۔ سینئر وارڈنز سے ٹریفک ا?فیسر کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں لاہور کے ظفرالقدوس، اخلاق احمد، ظفر اقبال، محمد ساجد، رضا الرحمن، محمد جاوید، عبدالمجید، عارف طفیل، محمد مبین، ظہیر احمد، بابر حسین، شہزاد احمد، شہناز شبیر، فیصل عارف، اظہر فاروق، نسیمہ اسلم، عرفان اشرف، طاہر انور، عبدالحمید اور محمد عامررفیق شامل ہیں۔فیصل ا?باد کے عرفان رشید، عاطف ندیم، کاشف حسین، محمد سعید، خرم شہزاد، محمد نواز، مسعود احمد، عرفان عاشق ، محمد شہزاد ،راولپنڈی کے محمد ایاز، عظمت حیات، ناصر خان، خرم مجید، سہیل شہزاد، خرم فیاض، قیصر محمود، خرم شہزاد، ا?صف علی، ظفر عالم، طیب عباس، محمد الیاس، محمد کلیم اختر، محمد سرفراز، تصور عباس ، بابر شہزاد جبکہ ملتان سے محمد طارق کو ٹریفک ا?فیسر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔