75 ٹریفک وارڈنز کی سینئر وارڈن کے عہدے پر ترقی

لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے 75 ٹریفک وارڈنز کو سینئر وارڈن کے عہدے پر ترقی دے دی۔ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کے اجلاس میں 136 سے زائد افسروں کے کیسز زیر غور آئے، جن میں سے میرٹ پر پورا اترنے والے 75 اہلکاروں کو ترقی دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں لاہور کے 44، فیصل آباد 9، راولپنڈی 4، گوجرانوالہ 8 اور ملتان کے 10 وارڈن شامل ہیں۔