2 سینئر سمیت 3 بدتمیزٹریفک وارڈنز معطل

پہلے سلام ،پھر کلام ہم عوام کی خدمت کے لئے آتے ہیں: سی ٹی او طہر وحید
لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاھور نے شہریوں سے بدتمیزی اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر 2 سینئر ٹریفک وارڈنز اور 3 ٹریفک وارڈنز کو معطل کر دیا ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سی ٹی او لاھور اطہر وحید نے شہریوں سے بدتمیزی اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر 2 سینئر ٹریفک وارڈنز اور 3 ٹریفک وارڈنز کو معطل کر دیا معطل ھونے والوں میں انچارج شالامار اور بیٹ آفیسر شادمان معطل ھونے والوں میں ای چالان ریکوری گلبرگ ٹیم کے 2 ٹریفک وارڈنز اور انچارج شادمان شامل ھیں۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید کے مطابق کسی بھی شہری کی عزت نفس کو مجروح نہیں ھونے دیا جائے گاتمام فورس کو سختی سے حکم ھے کہ لوگوں سے اخلاق سے پیش آئیں۔پہلے سلام کریں اور پھر کلام کریں ہم عوام کی خدمت کے لئے سروس میں آتے ہیں اختیارات سے تجاوز کے لئے نہیں۔ٹریفک پولیس کا کوئی بھی آفیسر اختیارات سے تجاوز کریگا تو اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔