ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد کی زیر صدارت اجلاس، میرٹ پر ترقیوں کی منظوری
لاہور (کرائم رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی پنجاب عمران ارشد کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون عبدالقادر قمر، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 26 ٹریفک وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں لاہور کے 12، راولپنڈی کے آٹھ، فیصل آباد کے پانچ اور ملتان کا ایک ٹریفک وارڈن شامل ہے۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں مزید محنت اور لگن سے محکمانہ فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔