ویب ڈیسک: بانیٔ تحریکِ انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 5 اگست اور 14 اگست دونوں اہم ہیں اور اگلی تحریک 14 اگست کو ہوگی۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے بانیٔ پی ٹی آئی کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں عوام کا مینڈیٹ چوری ہوا، میڈیا پر قدغن لگائی گئی اور عدلیہ کو حکومت کے تابع کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ مشرف دور کی ق لیگ کا کردار ادا کر رہی ہیں، جبکہ افغانستان کے ساتھ دوریاں نہیں ہونی چاہئیں۔علیمہ خان نے بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے بچوں نے نائیکوپ اور ویزے کے لیے درخواست دی ہے، لیکن حکومت چاہتی ہے کہ وہ پاکستان نہ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو ہم اڈیالہ آئیں گے، اگر بچوں کی آمد ہوئی تو وہ بھی آئیں گے۔